صرف ایک رات میں شدید کھانسی اور بلغم سے نجات کے لئے انتہائی آسان نسخہ

news-1450865631-7557_large
لندن(نیوزڈیسک)سردی کے موسم میں چھاتی کا جکڑ جانا اور بلغم کا پیدا ہونا عام سی بات ہے اور ہم اس سے نجات کے لئے مہنگی ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک آسان نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آہ کھانسی اور بلغم سے صرف ایک رات میں نجات پالیں گے۔
اجزاء
خالص شہد
آٹا
ویجیٹیبل آئل
نیپکن
روئی
بنانے کا طریقہ
آٹے اور شہد کو مکس کر ایک آمیزہ بنالیں،خیال رہے کہ یہ آمیزہ بہت زیادہ گاڑھا یا پتلا نہ ہو۔اب اس میں ویجی ٹیبل آئل شامل کریں ،اس اس آمیزے کو نیپکن پر رکھیں اور اسے چیزوالے کپڑے میں تہہ لگادیں۔اس آمیزہ کو کسی کپڑے کی مدد سے اپنے سینے سے باندھ لیں۔خیال رہے کہ یہ پھاہا دل کے اپر نہ لگا ہوبلکہ اس کے اوپر موجود ہو۔اس کپڑے کو سینے پر تین گھنٹے تک لگاکررکھیں اور اگر سوتے میں یہ لگایا جائے تو بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
بچوں میں یہ پھاہا تین گھنٹے اور بڑوں میں ساری رات سینے سے لگا کررکھا جاسکتا ہے۔بڑوں کے لئے آپ چاہیں تو سرسوں کاپاﺅڈرکی چوٹکی بھی شامل کرسکتے ہیں۔صرف ایک رات کے استعمال سے آپ کھانسی میں آرام اور بلغم سے نجات پالیں گے۔اگر اسے مزید راتوں کو دہرایا جائے تو بلغم اور کھانسی سے مکمل نجات مل جائے گی۔